پاکستان

شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست مسترد

لاہور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آئینی طور پر دو عہدے اکٹھے رکھ نہیں سکتے، وزیراعلیٰ شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے شریک چیئرپرسن بھی ہیں، اس طرح انہوں نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میاں شہباز شریف کو وزارت اعلی سے نااہل قرار دے، کیس کا فیصلہ سنانے تک انہیں وزیراعلی کی حیثیت سے کام کرنے سے روکے۔ ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button