شہباز شریف کی فون کال نے چوہدری نثار کو موٴقف بدلنے پر مجبور کر دیا ، سینئر صحافی کا دعویٰ
اسلام آباد 21 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے چوہدری نثار کو اپنا موٴقف بدلنے پر مجبور کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے شہباز شریف کی ٹیلیفون کال کے بعد چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں اپنا موٴقف بدل دیا اور جو کچھ وہ کہنا چاہتے تھے وہ نہیں کہا۔
صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ معاملہ اس وقت بڑھا جب پرویز رشید کے ٹوئٹر اکاوٴنٹ سے مریم نواز کے سٹریٹجک سیل سے ٹوئٹ کروائے گئے اور جب چوہدری نثار نے اس کا جواب پریس کانفرنس میں دینے کا اعلان کیا تو وزیراعظم میں موجود ایک سیل سے پراسرار ترجمان کا بیان آیا جس میں پرویز رشید کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کا کوئی ٹوئٹر اکاوٴنٹ نہیں ہے ۔ پرویز رشید سوشل میڈیا استعمال ہی نہیں کرتے۔ اسی لئے اگر کوئی سوشل میڈیا ان کے نام سے استعمال کر رہا ہے تو وہ نہ کرے ۔ صابر شاکر کے مطابق یہ موٴقف سامنے آنے کے بعد چوہدری نثار کو موقع مل گیا اور انہوں نے کہا کہ ترجمان نے وضاحت کر دی ہے ۔ انہوں نے مزید کیا کہ آپ بھی ویڈیو دیکھئے۔
https://dai.ly/x5xhi3s