پاکستان

شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے شائقین کے لیے پانی کے غیرمعیاری کولر رکھنے پر اظہار برہمی

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے شائقین کے لیے پانی کے غیرمعیاری کولر رکھنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایسے کولر تو عام محلوں میں بھی استعمال میں نہیں آتے۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف وزیر قانون رانا ثناء اللہ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی اور دیگر حکام کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔ شہباز شریف نے اسٹیڈیم میں پانی کی فراہمی کے لیے موجود زنگ آلود واٹر کولرپر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں ٹوائلٹس میں صفائی کی صورتحال ،ایف سی کالج میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور پارکنگ میں ڈرائیورز کے لیے چائے اورپانی کے مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کی ۔
شہباز شریف نے پبلک ایڈریس سسٹم کے نظام اور اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کے لیے قائم کیے گئے کیبنز کا بھی معائنہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ نے پی ایس ایل فائنل میچ کے انتظامات اور سہولتوں کا مکمل آڈٹ کرانے اور رپورٹ کل صبح تک پیش کرنے کا حکم دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ انتظامات اعلیٰ ہوں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگااگر کوئی خامی ہے تو رات جاگ کر کام کریں اور اسے دور کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل میچ کے انتظامات اور سہولتوں کا مکمل آڈٹ کرانے اور رپورٹ صبح تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button