پاکستان

شہباز شریف نے دو فاقی وزراءکے استعفے کا مطالبہ کردیا ،نجی نیوز چینل کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاق کی پالیسیوں کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے اپنی ہی مرکزی حکومت کے دو وفاقی وزراءکے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔نجی نیوز چینل ”7نیوز“نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے وفاقی وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ،کچھ لوگوں کی غلطی پوری پارٹی پر نہ ڈالی جائے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے دھرنے والوں کے خلاف آپریشن سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس مزید کسی آپریشن کا حصہ نہیں بنے گی ۔واضح رہے کہ آج وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات کے دوران شہباز شریف اور چودھری نثار بھی موجود تھے اور میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں بھی زاہد حامد کے استعفیٰ سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ۔
مزید خبریں :”کل شام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button