ایڈیٹرکاانتخاب

شہباز شریف نے جے آئی ٹی میں حقائق پر مبنی بیان دے کر وزیراعظم کو پھنسا دیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
شہباز شریف نے بھی وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف بیان دیئے ہیں جن کے نتیجہ میں وزیراعظم کی کرپشن کی پوری داستان سامنے آئی
جولائی2017ء)جے آئی ٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف بیان دیئے ہیں جن کے نتیجہ میں وزیراعظم کی کرپشن کی پوری داستان سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے پیراگراف 5اور6میں کیا گیا ہے کہ گلف سٹیل ملز کے 1978سی1980تک معاملات شہباز شریف نے چلائے تھے۔ جے آئی ٹی میں طارق شفیع نے بیان دیا کہ شہباز شریف والد کی ہدایت پر معاملات چلاتے تھے جس کو بعد میں فروخت کر کے جدہ میں فیکٹری خریدی گئی تھی۔
طارق شفیع اور دیگر مجرموں نے کہا کہ دبئی کی فیکٹری کی فروخت کے معاملات بھی شہباز شریف نے طے کئے تھے جب جے آئی ٹی نے شہباز شریف سے پوچھا تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کا تعلق دبئی کی گلفت فیکٹری سے کبھی نہیں رہا۔ نہ انہوں نے 1980ء میں اس فیکٹری کے معاملات دیکھے تھے اور نہ کوئی فروخت میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔ جے آئی ٹی نے شہباز شریف کے بیانات کی روشنی میں گلف سٹیل مل بارے نواز شریف کے جھوٹ پکڑے ہیں اور مجرم قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button