پاکستان

شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے حاضر ہوں-

اسلام آباد: ( نیوزوی او سی) پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات تیز سے تیز تر ہو رہی ہیں۔ پہلے حسین اور حسن نواز کی باری آئی، پھر وزیر اعظم نواز شریف اور اب شہباز شریف کی باری بھی آ گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب صبح جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔ شہباز شریف کی پیشی پر جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کا علاقہ سیل کیا جائے گا۔ پولیس، سپشل برانچ، ایف سی اور رینجرز کے 2500 جوان تعینات ہوں گے۔ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی جوڈیشل اکیڈمی میں داخل نہیں ہو سکے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کا داخلہ بھی بند ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button