انٹرنیشنل
شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات
لندن 14 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے ہیں۔ لندن پہنچنے کے بعد شہباز شریف اور وزیراعظم سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی رہائش گاہ پہنچے۔ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے شوکت سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کی۔ شوکت عزیز کے صاحبزادے کچھ روز قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث لندن کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے تھے۔