ایڈیٹرکاانتخاب

شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ۔ مبشر لقمان

لاہور 24 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعلی پنجاب نے اپنے بھائی سے جاتی امراء جا کر ملاقات کرنے سے معذرت کر لی
وزیراعلی پنجاب نے اپنے بھائی سے جاتی امراء جا کر ملاقات کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب ہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر مبشر لقمان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان ناراضگی شدت اختیار کر گئی ہے۔
خاص کر شہباز شریف نواز شریف سے خاصے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو جاتی امراء میں آ کر ملاقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نواز شریف نے 2 مرتبہ شہباز شریف کو جاتی امراء آنے کا بلاوا بھیجا تاہم وزیراعلی پنجاب نے اپنے بھائی سے جاتی امراء جا کر ملاقات کرنے سے معذرت کر لی۔ اسی باعث نواز شریف کو شہباز شریف کی ماڈل ٹاون رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کرنا پڑی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button