ایڈیٹرکاانتخاب
شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے استعفی کا معاملہ نہیں ،بات اس سے آگے بڑھ چکی ہے :حامد میر
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سینر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آج ہونے والی آل پارٹیز کا نفرنس میں شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے استعفوں کے مطالبے کی تاریخ آگے بڑھانے کا معاملہ کچھ اور ہے ۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ اعلامیے میں تو صرف دو لوگوں کے استعفی کی بات کی گئی لیکن اے پی سی میں شامل کچھ جماعتیں جن کے سربراہان اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے وہ کسی اور ہی منصوبے پر کام کررہے ہیں،بات یہاں تک ختم ہوتی نظر نہیں آرہی ۔حامد میر کہتے ہیں کہ بات دو استعفوں تک نہیں رکے گی، معاملات کچھ اور ہی ہیں اور آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بہت تبدیلیا ں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔