وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف آج بھی کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف آج صبح گورنر ہاؤس کراچی میں ایم کیوایم کے ایک اور وفد سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے بعد کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی اجلاس میں شرکت کریں گے،جبکہ دوپہر کا کھانا گورنر ہاوس میں کھانے کے بعد وہ پولو گراؤنڈ میں سی پیک سے متعلق سیمینار میں شرکت کریں گے۔
سیمینار میں شرکت کے بعد گورنر ہاؤس میں شہباز شریف مسلم لیگ ن سندھ، مسلم لیگ فنکشنل اور سینیئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرنے کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔