پاکستان

شہبازشریف کی اعلیٰ عسکری شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی، ذرائع

راولپنڈی 8 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف کی راولپنڈی میں کسی اعلیٰ عسکری شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی
عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی راولپنڈی میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ شہبازشریف نہ تو آج جی ایچ کیو آئے اور ناہی راولپنڈی میں ان سے کسی اعلیٰ عسکری شخصیت نے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مختلف ٹی وی چینلز پر یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے راولپنڈی میں چار گھنٹے تک وقت گزارا جس دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری شخصیت سے ملاقات کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button