پاکستان

شہبازشریف کا ایم کیو ایم اور اے این پی کیساتھ چلنے کا عزم

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ، انہوں نے شہر کی ترقی کے لیے ایم کیو ایم بہادر آباد اور اے این پی کے ساتھ چلنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ پر مصنوعی اکثریت رکھنے والی صوبائی حکومت مسلط ہے ، شاہی سید بولے کراچی نے بہت زخم کھائے ، دہشت گردی سے زیادہ نقصان اردو بولنے والوں کا ہوا ۔
شہباز شریف ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچے تو خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، وسیم اختر سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا، شہباز شریف کے ہمراہ مشاہد حسین سید، سلیم ضیا اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جان بوجھ کر شہر قائد کو اختیارات سے محروم رکھا ہے، شہر میں بے لگام لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار ’’کے الیکٹرک‘‘ ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جو اربوں روپے لگے وہ کہاں گئے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر نے مردان ہاؤس میں ظہرانے پر اے این پی کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کہنا تھا کہ شہر کراچی کو کسی نے نہیں اپنایا، سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ ملکر کراچی کو بہترین شہر بنایا جائے۔
میاں شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں، جہاں وہ سیاسی رہنماؤں کے علاوہ تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button