شہبازشریف نےعمران خان کا مطالبہ
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل عمران خان نے شہبازشریف کو اپنی پریس کانفرنس میں فوری واپس آنے کا چیلنج دیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنے چیک اپ کیلئے لندن گئے تھے جہاں سے واپسی پر انہو ں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے لواحقین کے ساتھ انصاف ہو گا ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں شہبازشریف فوری واپسی کا چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف ہم بتا کر گئے ہیں کہ وہ چیک اپ کروانے کیلئے گئے ہیں ،بیگم کلثوم نواز کا بھی لندن میں علاج جاری ہے ،اس سے پہلے نوازشریف کے علاج کی بھی تصویر یں سامنے آئیں اور اس سے بھی پہلے اسحاق ڈار کی ہسپتال میں لیٹے ہوئے تصاویر سامنے آئیں ۔ ن لیگ پنجاب میں ایک ہسپتال نہیں بنا سکی جہاں وہ اپنا علاج کروا سکے اور اگر وہ ہسپتال بناتے تو انہیں چیک اپ کروانے کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑتا ۔