ایڈیٹرکاانتخاب
شکست کے اعلان کے ساتھ ہی مشترکہ سوگ کا اہتمام کیا جائے گا
لودھراں (نیوز وی او سی آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست ہوگئی ہے لیکن تحریک انصاف کے ضرورت سے زیادہ اعتماد کی وجہ سے دن کو ہی تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار نے ایسی ٹوئیٹ کردی کہ نتیجہ آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اودھم مچادیا۔
عثمان ڈار نے لکھاکہ ”ن لیگی پولنگ سٹیشن پر اظہار افسوس پر آنے والوں کے لیے دریاں بچھا دی گئی ہیں۔ شکست کے اعلان کے ساتھ ہی مشترکہ سوگ کا اہتمام کیا جائے گااور ساتھ ہی این اے 154کا ٹیگ لگادیا“۔