پاکستان

شوکت خانم کیلئے بےنظیرسےملنےگیا تو آصف زرداری نےکہا2ٹیکسٹائل ملزلگادو،20فیصدمجھےدے دو،عمران خان کا انکشاف

اسلام آباد/ 04جون2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا )
بےنظیرسےبہت دوستی تھی،شوکت خانم کیلئےوزیراعظم بےنظیرسےملنےگیا،توآصف زرداری مل گئے،بیوروکریسی میں کسی مشکل سےبچنےکیلئے20فیصدمجھےدے دو۔چیئرمین پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی کےپروگرام نیاپاکستان میں گفتگو
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بے نظیرسے بہت دوستی تھی اورہم اکٹھے یونیورسٹی میں پڑھے تھے۔ شوکت خانم کیلئے پیسا اکٹھا کرنے کیلئے مجھے بہت مشکل پیش آرہی تھی ۔سمجھ نہیں آتاتھا کہ اتنازیادہ پیساکیسے اکٹھاکروں؟تومیں بے نظیربھٹوسے ملنے گیاجب وہ وزیراعظم تھیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیرتومصروف تھیں لیکن آصف زرداری مل گئے۔
میری آصف زرداری سے بات چیت ہوئی کہ میں نے کینسرہسپتال بنانے کاپروگرام بنایاہے۔مجھے مددچاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہا کہ مجھے یادہے کہ پہلے توآصف زرداری نے میری تعریف کی کہ عمران خان ایک بارہی پیداہوتاہے۔اس کے بعدزرداری نے میرے ساتھ میرادوست جوٹیکسٹائل میں کام کرتاتھا۔اس پر40 منٹ لگائے کہ سندھ میں 2 ٹیکسٹائل ملزلگا دواور 20 فیصد مجھے دے دو،آپ کیلئے سندھ میں بیوروکریسی میں کوئی مشکلات پیدانہیں ہونگی۔
عمران خان نے کہا کہ میں وہاں سوچوں کہ میں ان کے پاس اپنے ہسپتال کیلئے آیاہوں اور وہ میرے دوست کیساتھ اپنی ٹیکسٹائل ملزکیلئے شروع ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہسپتال آخری مرحلے میں تھااور پوراملک ہسپتال بنانے کیلئے متحرک ہوگیاتومجھے زرداری کی طرف سے پیغام موصول ہواکہ ہم ہسپتال بھی کھول دینگے اور شراکت داری بھی کرلیں گے۔ لیکن میں کہا کہ اب ضرورت نہیں ہے۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button