شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاعی وزرائے اجلاس میں بھارت تنہا: بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، پہلگام کے دعوے کو مسترد کر دیا گیا

: عالمی امور ڈیسک
: چیئنگداؤ / چین

🔵 شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاعی وزرائے اجلاس میں بھارت تنہا: بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، پہلگام کے دعوے کو مسترد کر دیا گیا

چین کے شہر چیئنگداؤ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دفاعی وزرائے اجلاس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ اجلاس کے دوران رکن ممالک نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کی شدید مذمت کی، جبکہ بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔

اجلاس میں شریک وزرائے دفاع — جن میں پاکستان، ایران، روس، بھارت، چین اور دیگر رکن ممالک شامل تھے — نے متفقہ اعلامیے پر دستخط کیے، سوائے بھارتی وفد کے، جس نے اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا۔ بھارتی وفد کی جھنجھلاہٹ اجلاس کے دوران بھی دیکھی گئی جب ان کے مؤقف کو کسی دوسرے ملک کی حمایت نہ ملی۔

چینی وزیر دفاع جنرل ڈونگ جون نے کہا کہ “SCO کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے، اور رکن ممالک کو باہمی احترام کی فضا قائم رکھنی چاہیے”۔ ایرانی وفد نے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے تناظر میں پاکستان کی حمایت کی تعریف کی اور ایران کے ساتھ یکجہتی پر اظہارِ تشکر کیا۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
اس اجلاس میں بھارت کی سفارتی تنہائی اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت نے خطے کے تیزی سے بدلتے ہوئے سفارتی توازن کو ظاہر کر دیا۔ SCO اب نہ صرف معاشی بلکہ دفاعی فورم کے طور پر بھی ابھر رہا ہے، جہاں مغربی بیانیے کی مزاحمت کی جا رہی ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر عالمی سفارتی ذرائع، اجلاس اعلامیے اور معتبر میڈیا رپورٹس پر مبنی ہے۔ اجلاس کی تفصیلات میں مزید تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/019/260625

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں