انٹرنیشنل

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ، چینی صدر سے ملاقات

بیجنگ (نیوز وی او سی آن لائن) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اہلیہ کے ساتھ پہلاغیرملکی چین کا دورہ کیااورچین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں مقامی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان نے چینی صدرکوشمالی کوریاکے دورے کی دعوت بھی دی جوشی جن پنگ نے قبول کرلی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی صدرکی دعوت پرکم جونگ ان نے25سے28مارچ تک بیجنگ کادورہ کیا،شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان اتوار کے روز چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے، چینی صدر اور شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان میں بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات میں مختلف امور زیر غور آئے، دورے کے دوران کم جونگ ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کوریا کے رہنما کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں، جنوبی کوریا اور امریکا اس حوالے سے شمالی کوریا کی کاوشوں کا خیر سگالی کے ساتھ جواب دیں، خطے میں امن اور استحکام کا ماحول پیدا کیا جائے۔ چینی صدر شی چن پنگ کا کہنا تھا کم جونگ ان کے دورے پر ان کے مشکور ہیں، شمالی کوریا کے سربراہ کا دورہ چین خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
سپریم لیڈر بننے کے بعد کم جونگ ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے، ان کے دورہ چین کو امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان پیدا صورتحال کے تناظر میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button