انٹرنیشنل

شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان 27اپریل کو جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول کا دورہ کریں گے

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان 27 اپریل کو تاریخی دورے پر جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ 1950ء سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ حریف ملک جنوبی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھیں گے، شمالی کوریا کے سربراہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران اپنے دادا کے جنم دن کی تقریبات بھی منائیں گے۔واضح رہے کہ 1950ء میں ایک تنازع نے جنگ کی صورت اختیار کرلی تھی جس میں 40 لاکھ کوریائی ہلاک ہوئے۔ دونوں حریفوں کو بڑی عالمی طاقتیں سپورٹ کرتی آرہی ہیں، امریکا مخالف شمالی کوریا کے پیچھے چین کا ہاتھ ہے تو جنوبی کوریا کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button