انٹرنیشنل

شمالی کوریا کی جوہری دھماکہ پر یورپی ممالک کی تنقید مسترد

سیئول: شمالی کوریا نے جوہری دھماکہ پر امریکا اور یورپی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونسٹ ریاست امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے اخبار میں شائع بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ دن گئے جب امریکا جوہری ایشو پر یکطرفہ طور پر شمالی کوریا کو بلیک میل کرتا تھا۔ اخبار نے جنوبی کوریا کے صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر ملکی فورسز کی ‘غلیظ طوائف’ کا خطاب دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل شمالی کوریا نے جوہری دھماکہ کا اعلان کیا تھا جس پر امریکا، یورپی ممالک اور عالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button