انٹرنیشنل

شمالی کوریا کو نوازنے میں ہر گز جلدی نہ کی جائے، جاپان

ٹوکیو(آئی این پی)جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو نوازنے میں ہر گز جلدی نہ کی جائے، جزیرہ نما کوریا کے استحکام کے لئے شمالی کوریا پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیردفاع اتسونوری انودیرا نے شمالی کوریا کے معاملے میں جلدی کرنے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں شمالی کوریا کے رویے کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری نہیں کہ صرف مذاکرات کی حامی بھرنے پر اس کمیونسٹ ریاست کو نواز دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس ملک پر اقتصادی دبا بھی برقرار رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button