انٹرنیشنل

شمالی کوریا کو ایٹمی اور میزائل پروگراموں سے روکنے کیلئے عالمی برادری مشترکہ کارروائی کرے، امریکہ

جنیوا 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ممنوعہ ایٹمی اور میزائل پروگراموں سے روکنے کیلئے اس کے خلاف متفقہ ایکشن لیا جائے۔ امریکہ شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس میں جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے سینئر فوجی حکام نے شمالی کوریا کے اسلحہ کے پروگراموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ امریکہ کے تخفیف اسلحہ کے معاملہ پر سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ مذاکرات اور بات چیت کا وقت گزر گیا، خطرات واضح ہو گئے ہیں، اب مشترکہ کارروائی کرنے کا وقت آ گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button