انٹرنیشنل

شمالی کوریا کو امریکہ کی دھمکی

شمالی کوریا کو پختہ ارادے سے جواب دینے کا وقت آگیا ،پوری دنیا کو اس بے رحم حکومت سے خطرہ ہے ،امریکی صدر کی جنوبی کورین ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس شمالی کوریا کا معاملہ اولین ترجیح، حل کرنا ناگزیر ،مضبوط سیکیورٹی اقدامات ہی بحرالکاہل سمیت خطے کے ممالک کی سلامتی کا ضامن بن سکتے ہیں،مون ژئی ان
واشنگٹن (خبرایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیمانہ لبریز ہوچکاہے ،مزید صبر نہیں ہوسکتا،شمالی کوریا اپنا قبلہ درست کر لے ، شمالی کوریا کو پختہ ارادے سے جواب دینے کا وقت آگیا ہے ،پوری دنیا کو اس بے رحم حکومت سے خطرہ ہے جبکہ جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا معاملہ اولین ترجیح ہے ، جسے حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے ،مضبوط سیکیورٹی اقدامات ہی بحرالکاہل سمیت خطے کے ممالک کی سلامتی کا ضامن بن سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنا قبلہ درست کر لے کیونکہ امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے شمالی کوریا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا اپنی حرکتوں سے باز آ جائے اور جلد اپنا قبلہ کو درست کرلے ، شمالی کوریا کو پختہ ارادے سے جواب دینا کا وقت آ گیا ہے ۔ امریکی صدر نے شمالی کوریا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کو غیر ذمہ دار اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے لیکن اب اس حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button