انٹرنیشنل

شمالی کوریا پر عائد تیل کی پابندیوں پر عمل درآمد،اقوام متحدہ کا تیل کمپنیوں سے تعاون کا مطالبہ

نیویارک(آن لائن) قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک پینل نے تیل کی بڑی عالمی کمپنیوں سے شمالی کوریا پر تیل کی برآمدی پابندیوں پر عمل درآمد میں مدد کا مطالبہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین کے پینل نے 24 کمپنیوں کو لکھے گئے ایک خط میں ان پابندیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک ماہ کے دوران اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں رپورٹ کرنے کو کہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ برس منظور کی گئی ایک قرار داد میں شمالی کوریا کو خام تیل،پٹرول اور صاف تیل کی دیگر مصنوعات کی برآمد کرنے کی حد مقرر کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پینل نے تیل کی ان کمپنیوں سے خودکار شناختی نظام بند کیے گئے بحری جہاز استعمال کرنے والی شپنگ کمپنیوں کیساتھ کام نہ کرنے کو کہا۔اس میں شپنگ معاہدے میں ایسی شرط ڈالنے کا بھی کہا گیا،جس کے تحت بحری جہاز میں خود کار شناختی نظام بند ہونے کی صورت میں انشورنس کمپنی کے لیے انشورنس پالیسی قابل قبول نہیں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button