ایڈیٹرکاانتخاب

شمالی کوریا نے زمین سے سمندر میں مار کرنیوالے ایک اور میزائل کا تجربہ کرلیا

پیانگ یانگ (آن لائن) شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جنوبی کوریا کی جانب سے امریکی اینٹی میزائل نظام کی تنصیب کو ملتوی کرنے کے ایک روز بعد ہی شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحلی علاقے میں زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کردیا۔
خیال رہے کہ میزائل تجربے کے بعد شمالی کوریا کو اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے شدید دبا¶ کا سامنا ہے کیونکہ کچھ روز قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کیلئے نئی پابندیاں منظور کی تھیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے جاری بیان میں بتایا گیا شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ جمعرات کی صبح ساحلی شہر وونسان سے 200 کلومیٹر دور کیا۔ کم جونگ یو کی قیادت میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں حال ہی میں تیزی آئی ہے۔ یہ میزائل زیادہ تباہ کن ہے جو زمین سے سمندر میں موجود کشتیوں کو نشانہ بنانے کیلئے بنایا گیا ہے۔ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button