انٹرنیشنل

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ طے شدہ مشترکہ ثقافتی تقاریب منسوخ کر دی

سیول (آن لائن) شمالی کوریا نے تاریخی مذاکرات کے ذریعے سیول کے ساتھ طے شدہ کی گئیں مشترکہ تقاریب منسوخ کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار جنوبی کوریا کے میڈیا کو ٹھہرایا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیانگ یانگ نے چار جنوری کو طے شدہ مشترکہ ثقافتی تقریب منسوخ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی کوریا کا میڈیا شمالی کوریا کے خلاف عوامی جذبات کو بے بنیاد باتوں سے بھڑکا رہا ہے جبکہ اس تقریب کے حوالے سے بھی بے بنیاد رپورٹیں شائع کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان پر تقاریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنوری کے آغاز میں ہونے والے سرمانی اولمپکس مذاکرات میں دونوں کوریائی خطوں کی مشترکہ ثقافتی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا اعلان جنوبی کوریا کی اتحادی وزارت نے چند روز قبل کیا تھا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button