انٹرنیشنل

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تجربے کو امریکی جزیرے گوام پر حملے کا پہلا مرحلہ قرار دے دیا

سیئول 31 اگست 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شمالی کوریا نے منگل کی صبح کو کئے گئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو امریکی جزیرے گوام پر حملے کا پہلا مرحلہ قرار دیا ہے ۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ ان نے اس میزائل تجربے کا حکم جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں دیا اور کہا کہ اس میزائل کو دارالحکومت پیانگ یانگ سے فائر کیا جائے۔
کم جونگ ان نے مزید کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پس منظر میں شمالی کوریا کی طرف سے بحرالکاہل میں اہداف کو نشانہ بنانے کی مشقیں ناگزیر ہو گئی تھیں اور تازی ترین میزائل تجربہ بحرالکاہل میں امریکی فوجی تنصیبات کے حامل اہم جزیرے گوام کو نشانہ بنانے کی جانب حقیقی جنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ بیانات کے جواب میں رواں ماہ کے آغاز میں گوام کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ شمالی کوریا سے گوام کا فاصلہ 3430 کلو میٹر ہے جبکہ شمالی کوریا نے منگل کی صبح جس میزائل ہواسونگ ۔12 کا تجربہ کیا وہ چھ ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button