انٹرنیشنل

شمالی کوریا مذاکرات کی میزپر آئے اورڈیل کرلے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریاکے پاس اچھا موقع ہے وہ مذاکرات کی میزپر آئے اور ایٹمی پروگرام پر ڈیل کرلے،انہوں نے کہا کہ چین اور روس کا کرداراس معاملے پر بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
جنوبی کوریاکےدورےکےدوران جنوبی کورین صدر کےہمراہ سیول میں پریس کانفرس کرتےہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکا شمالی کوریا کے حملے کے خلاف بھرپور فوجی صلاحیتوں کا استعمال کرےگا،تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریاکےساتھ شمالی کوریاکےمعاملے پر اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
شمالی کوریانے حملہ کیا تو بھرپور فوجی صلاحیت استعمال کریں گے۔جنوبی کوریاکےساتھ اتحاد ہمیشہ سےزیادہ اہم ہےشمالی کوریاعالمی سطح پرخطرہ ہے،اسکےخلاف عالمی سطح پراقدامات درکارہیں۔
ایک سوال کےجواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدرشمالی کوریاکےمعاملےمیں انتہائی مددگارثابت ہوئےہیں،امید ہےروس بھی اس معاملے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button