انٹرنیشنل

شمالی کوریا سے انتہائی اعلیٰ سطح پر بات ہوچکی، ٹرمپ

امریکا نے شمالی کوریا سے اعلیٰ سطح پر رابطوں کی تصدیق کی ہے،جس کا مقصد سربراہان مملکت کی ملاقات کی تیاری ہے ۔جاپانی وزیراعظم شنزوایبے سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سربراہ ملاقات امریکا میں نہیں ہوگی، 5مقامات میں سےایک کے چناؤ پر غور ہورہا ہے۔ امریکی صدر نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان امن مذاکرات کی بھی حمایت کی، جاپان کے تحفظات پر ٹرمپ نے کہا کہ جاپان اور امریکا کا شمالی کوریا کے معاملےپر ایک مؤقف ہے-تاہم یہ بھی ممکن ہےکہ کم جونگ ان سے ملاقات ہی نہ ہو اورامریکا اپنےسخت موقف پرقائم رہے۔دونوں طرف کے حکام کی ملاقاتیں جنوبی کوریااورچین میں ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button