ایڈیٹرکاانتخاب

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا68 سال بعد تنازعات کے خاتمے پر رضا مند

روایتی حریف جنوبی کوریا اور شمالی کوریا 68 سال بعد تنازع اور کشیدگی کے باقاعدہ خاتمے پر رضامند ہوگئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی اور شمالی کوریائی حکومتوں نے 1950ء سے شروع ہونے والی جنگ کو بالآخر ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔68 سالہ جنگ کے باقاعدہ خاتمے کے لیے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اُن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن ملاقات میں باضابطہ اعلان کریں گے ۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان 27 اپریل کو تاریخی دورے پر جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں ۔میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے حکام کے درمیان نامعلوم مقام پر ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی ہے جس میں کئی دہائیوں سے جاری جنگ کو مستقل ختم کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button