انٹرنیشنل

شمالی کوریا:بڑے جوہری تجربے پر شہریوں کا جشن

پیانگ یانگ(آئی این پی) شمالی کوریا کے شہریوں نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ایٹمی تجربے کی خوشی میں اپنے ملک کے سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے جشن منایا، اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئیں، شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں جوہری سائنسدان بھی ریلی میں شریک ہوئے ، وہ خصوصی بسوں میں سوار تھے ، شہریوں نے سائنسدانوں کو اس کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ، ریلیوں کے شرکا نے حکمران کم جونگ ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوریا کو اس کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی دلائی،اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز بھی آویزاں تھے جن پر لکھا تھا کہ شمالی کوریا کو مستقبل کی جانب بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔ خیال رہے کہ 2 ستمبر کو شمالی کوریا نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ایٹمی تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر لیا ہے ، شمالی کوریا کے اس ایٹمی تجربے کے نتیجے میں جزیرہ نما کوریا کے اطراف زلزلہ بھی محسوس کیا گیا تھا ، جس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button