Draft

شلپا شیٹھی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

ممبئی: پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف 24 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک نے ممبئی پولیس کمشنر کو بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ’’ بگ ڈیل‘‘ کمپنی نے ٹی وی اشتہارات کے ذریعے آن لائن بیڈ شیٹس فروخت کی ہیں جن کی مالیت 24 لاکھ سے زائد بنتی ہے لیکن ان سب فروخت کی گئی بیڈ شیٹس کی رقم ٹیکسٹائل کمپنی کو نہیں ملی اور متعدد بار رقم کا تقاضہ بھی کیا گیا جس کے باوجود واجب الادا رقم نہیں دی گئی لہذا ’’بگ ڈیل‘‘ کمپنی کے ڈائریکٹرز شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
پولیس نے ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے درخواست کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ممبئی کے بھاونڈی پولیس اسٹیشن میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button