ایڈیٹرکاانتخاب

شفاف ٹرائل دیکھنا میڈیا اور عام آدمی کا حق ہے ،معاملہ حل نہ ہو اتو استعفیٰ دے دوں گا

اسلام آباد(نیوز وی او سی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ریاست کے اندر دو ریاستیں نہیں چل سکتیں،شفاف ٹرائل دیکھنا میڈیا اور عام آدمی کا حق ہے ،معاملہ حل نہ ہو اتو استعفیٰ دے دوں گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق وزیرا عظم نواز شریف قانون کی حکمرانی کے تقاضوں کے مطابق عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور شفاف ٹرائل دیکھنا میڈیا اور عام آدمی کا حق ہے ،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کی نگرانی میں انتظامات کئے گئے تھے اور میڈیا نمائندگان کو داخل ہونے کیلئے اجازت دی گئی تھی صبح مجھے معلوم ہوا کہ اچانک رینجرز نمودار ہوگئے ہیں اور جوڈیشل کمپلیکس میں پوزیشن سنبھال لی ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں بطور وفاقی وزیر داخلہ نوٹس لئے بغیر نہیں رہ سکتا رینجرز نے سول انتظامیہ کی حکم عدولی کی ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہو گی اور جس کسی نے یہ کام کیا ہے اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کا مقامی کمانڈو روپوش ہو گیا ہے ،میں وفاقی وزیر داخلہ ہوں کٹھ پتلی وزیر داخلہ نہیں بن سکتا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ایک ریاست کے اندر دو ریاستیں نہیں چل سکتیں،معاملہ حل نہ ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button