شر پسندی کا خاتمہ اورامن کو فروغ دیں گے اور کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے ۔ اشفاق خان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شر پسندی کا خاتمہ اورامن کو فروغ دیں گے اور کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے ۔ شہریوں کی عزت نفس مجروح کر نے والے شر پسند عناصر کے لئے کو ئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔آرگنائزڈ کرائم کا خاتمہ کریں گے۔
گوجرانوالہ کے لوگ امن پسند ہیں۔ غنڈہ گردی اور بدمعاشی میں قدم رکھنے والوں کو اپنے بھیانک انجام پر بھی نظر رکھنا ہو گی ۔ملکی ریونیو بڑھانے میں گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کا بڑا کردار ہے ۔ تجارتی حلقوں کو امن کی فضا مہیا کریں گے ۔
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
ملکی ریوینو بڑھانے میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا بڑا کردار ہے ۔ تجارتی حلقوں کو پر امن فضا مہیا کر یں گے ۔ امن کو فروغ دیں گے اور کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے ۔ شہریوں کی عزت نفس مجروح کر نے والے شر پسند عناصر کے لئے کو ئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔آرگنائزڈ کرائم کا خاتمہ کریں گے اورآمدہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جا ئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہال میں چیمبرکے عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرگوجرانوالہ چیمبر کے صدر سعید احمد تاج ، سابقہ صدر اخلاق احمد بٹ ، چیمبر کے سنےئر نائب صدر، ایگزیکٹو ممبران اور دیگران موجود تھے ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کو امن کو گہوارہ بنانے میں تاجر برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ تاجر برادری کے تحفظ کے لئے پولیس شب و روز کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے لوگ امن پسند ہیں۔ غنڈہ گردی اور بدمعاشی میں قدم رکھنے والوں کو اپنے انجام پر بھی نظر رکھنا ہو گی ۔چیمبر آف کامرس کے صدر اور اخلاق بٹ نے امن کے فروغ کے لئے کی جانے والی پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے ضلعی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اپنے مثبت طرز عمل سے لوگوں کے دلوں میں چاہت اور محبت کا وہ مقام پیدا کیا ہے کہ لوگ خود کو محفوظ ہاتھوں میں محسوس کرتے ہیں ۔ستائیس معمر خواتین کے قاتل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے یوسف جیسے خطرناک مجرم کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا ۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے نمائندہ اشخاص نے سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنہوں نے ان کے حل کے لئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ۔سی پی اونے کہا کہ تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے ان کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسعید احمد تاج، اخلاق احمد بٹ و دیگران نے چیمبر کی جانب سے ضلع میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔آخر میں چیمبر کی جانب سے سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کو شیلڈ بھی دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں