پاکستان

شریف فیملی پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے ریفرنسز کی سماعت کل ہو گی،50 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی،نیب ،ملزمان اور میڈیا نمائندوں سے فہرستیں طلب

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے ریفرنسز کی سماعت کل ہو گی،احتساب عدالت نے شریف خاندان اور وزیرخزانہ کے مقدمات کی سماعت کے موقع پر نیب، ملزمان اور میڈیا کے کورٹ روم میں نمائندوں کی تعداد مقرر کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت پر عدالت نے نیب،ملزمان اور میڈیا کے کورٹ روم میں نمائندوں کی تعداد مقرر کر دی جس کے مطابق 50 سے زائدافراد کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،نیب،ملزم اور صحافیوں سے 15 ،15 افراد کی فہرستیں طلب کر لی گئیں جبکہ 5 سکیورٹی اہلکاروں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button