ایڈیٹرکاانتخاب
شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز ، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا اور عرفان نعیم منگی کی خدمات حاصل کرلی گئیں

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) نیب نے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی تحقیقات کیلئے مشہور زمانہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اور ٹیم ممبر عرفان نعیم منگی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب نے پاناما کیس میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے دو اہم ارکان واجد ضیا اور عرفان نعیم منگی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ دونوں افراد کی خدمات دوسرے ملکوں سے قانونی معاونت کےلئے حاصل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ واجد ضیا نے بطور جے آئی ٹی سربراہ پاناما کیس میں اہم کردار ادا کیا تھا ، وہ ایف آئی اے میں تعینات ہیں جبکہ عرفان نعیم منگی نیب کے ہی ملازم ہیں۔