ایڈیٹرکاانتخاب

شریف خاندان کی پیشی، نیب لاہور میں معمول کے کیسز پر کارروائی روک دی گئی

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) شریف خاندان کی نیب میں طلبی کے باعث نیب لاہور میں معمول کے کیسز پر کارروائی روک دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے آج (جمعہ کو) سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کے بیٹوں حسین اور حسن نواز اور طارق شفیع کو طلب کر رکھا ہے جس کیلئے نیب دفتر کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ نیب لاہورمیں معمول کے کیسز پر کارروائی روک دی گئی ہے اور آج پیشی پرآنے والوں کو بعد کی تاریخ دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے شریف خاندان کے نیب میں پیش ہونے کے حوالے سے واضح طور پر نہیں بتایا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج میاں نواز شریف نیب لاہور کے روبرو پیش ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button