ایڈیٹرکاانتخاب
شریف خاندان کی جانب سے پانامہ لیکس کیس کی ادائیگی قومی خزانے سے کیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )ملک کے ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے انکشاف کیا ہے کہ شریف خاندان نے پانامہ لیکس کیس کی پیروی پر اپنے وکلاءاور لیگل ٹیم کو قومی خزانے سے 33کروڑ روپے ادا کیے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کے اس اہم ترین مقدمے کی پیروی میں وکلاءکی فیسوں اور دیگر مدوں میں 33کروڑ روپے ادائیگی کی گئی لیکن اس رقم کا ایک پیسہ بھی شریف خاندان کے کسی فر د کی جیب سے ادا نہیں کیا گیا بلکہ یہ تمام رقم قومی خزانے سے دی گئی۔اس بارے میں تحریک انصاف کے لکھے گئے خط پر وزیر اعظم ہاؤس سے جواب ملا کہ پی ایم ہاؤس کوئی سرکار ی محکمہ نہیں اس لیے ان معلومات تک رسائی فراہم کیے جانا ممکن نہیں ہے۔