شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس کی ذمہ داری ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجو کو دے دی گئی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس کی ذمہ داری ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجو کو دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان سمیت ان کے بچوں، اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب ریفرنس بھی دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب ریفرنس کا معاملہ خصوصی بینچ کے ایک جج کی نگرانی میں طے کیا جائے گا۔ اب اس حوالے سے تازہ ترین خبر موصول ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنس دائر کرنے کا اختیار چئیرمین قمر زمان چوہدری سے چھین لیا ہے۔ شریف خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داریاں ڈپٹی چئیرمین امتیاز تاجو کو سونپ دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments






