ایڈیٹرکاانتخاب
شریف خاندان نے برطانیہ میں اپنی بیشتر جائیداد فروخت کر دی
لندن 24 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شریف خاندان نے برطانیہ میں اپنی بیشتر جائیداد فروخت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر افتاب اقبال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیب شریف خاندان کیخلاف جو پھرتیاں اب دکھا رہا ہے اگر یہ سب کچھ عرصہ قبل کیا جاتا تو اس کے نتائج زیادہ اچھے برآمد ہوتے۔ آفتاب اقبال کا بتانا ہے کہ نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنسز کے باعث شریف خاندان شدید دباو کا شکار ہے۔
شریف خاندان کی جانب سے ان ریفرنسز کے باعث ہی برطانیہ میں موجود بیشتر جائیداد کو فروخت کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر جائیداد کو فروخت کروانے کیلئے شہباز شریف ترک سدر طیب اردگان کی منتیں کر رہے ہیں۔