شریف خاندان احتساب سے خوفزدہ ہے۔ تصویر جاری کرکے ہمدردیاں حاصل نہ کی جائیں۔
لاہور (نیوز وی او سی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان احتساب سے خوفزدہ ہے۔ تصویر جاری کرکے ہمدردیاں حاصل نہ کی جائیں۔ شریف فیملی کو حقیقی احتساب کا کبھی سامنا نہیں ہوا۔ قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے اثاثہ ہیں۔ پارٹی چھوڑنے سے بہتر ہے سیاست چھوڑ دی جائے۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی قیادت بارے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ بوگس خبریں شائع کرنے والے اخبارات کو ہرجانے کے نوٹس بھیجے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیزالرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب کے نام نہاد خادم اعلیٰ پینے کے صاف پان پر دعوے تو بہت کرتے ہیں اور 25 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے پر بغلیں بجاتے نظرآ تے ہیں مگر صاف پانی پراجیکٹ کیلئے رواں برس مختص 30 ارب روپے میں سے صرف 2 ارب 55 کروڑ خرچ ہو سکے جس سے پنجاب حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور بوتل مافیا کے کاروبار کو تحفظ دینے کے باعث شہر لاہور کے باسی آہستہ آہستہ قحط سالی کی جانب رواں دواں ہیں۔