شردھا کپور کی شادی، شکتی کپور کا واضح پیغام
بھارتی اداکارہ شردھا کپور کی فلمیں اور اداکاری ہی نہیں ان کی نجی زندگی بھی خبروں کی زینت بنتی ہے اور اس حوالے سے افواہوں کا بازار بھی گرم رہتا ہے۔
شردھا کپور کے والد اور ماضی میں کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنےو الے اداکار شکتی کپور اپنی صاحبزادی سے متعلق افواہوں پر مبنی خبروں سے پریشان نہیں ہوتے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شکتی کپور نے اپنی فلم کے پوسٹر لانچ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں شردھا کپور کی اپنے کام سے لگن کی تعریف کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق واضح پیغام دیا۔
شردھا کپور کی شادی، شکتی کپور کا واضح پیغام
ان کا کہنا تھا کہ ہر والد کی خواہش ہوتی ہے کہ میری کی بیٹی کی شادی اچھی شہرت کے حامل خاندان میں ہو، وہ دن گئے جب والدین اپنے بچوں کےلئے ان کا ہمسفر ڈھونڈتے تھے، آج کل والدین اپنے بچوں کو آزادی دیتے ہیں کہ وہ اپنی پسند سے شادی کر سکتے ہیں۔
شکتی کپور نے مزید کہا کہ آج کل کے بچے ہمسفر سمیت ہر چیز کے معاملے میں اپنے پسند کا اظہار کرتے ہیں، شردھا آج کل اپنی فلم کرئیر کو بنانے میں لگی ہوئی ہے اس کے باوجودہ میں اسے اپنی مرضی کے لڑکے کے ساتھ شادی کی اجازت دیتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شردھا جب بھی مجھے اور میری بیوی کو اپنی پسندکے لڑکے سے متعلق آگاہی دے گی ہم اسے مکمل سپورٹ کریں گے۔
شردھا کپور کی شادی، شکتی کپور کا واضح پیغام
شردھا کپور نے بالی ووڈ میں فلم تین پتی سے اپنا کرئیر شروع کیا تھا، عاشقی 2، حیدر، ایک ولن،باغی، اے بی سی ڈی 2،ہاف گرل فرینڈ، حسینہ پارکر سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب شہرت پائی ، آج کل وہ باہو بلی کے ہیرو کے ساتھ فلم’ ساہو‘کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔