سندھ

شرجیل میمن کافوری طورپرآپریشن نہ ہواتووہ مکمل معذورہوسکتے ہیں:ناصر شاہ

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)وزیراطلاعت سندھ سید ناصرشاہ کا کہنا ہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارانسانی ہمدردی کی بنیادپراپنے فیصلے پرنظرثانی کریں شرجیل میمن کوفوری طور پرہسپتال نہ منتقل کیاگیا اور ان کا آپریشن نہ کیا گیا تو وہ مکمل معذورہوسکتے ہیں۔
وزیراطلاعت سندھ ناصرشاہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہسپتالوں میں رہنے والے قیدیوں کو واپس جیل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے ۔
وزیراطلاعت سندھ سید ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کوانسانی ہمدردی کی بنیادپرہسپتال منتقل کیاجائے انہیں میڈیکل بورڈنے مکمل معائنے کے بعدآپریشن کامشورہ دیاہوا ہے اگر ان کافوری طورپرآپریشن نہ ہواتووہ مکمل معذورہوسکتے ہیں۔ناصرحسین شاہ کہتے ہیں کہ شرجیل میمن کےلئے میڈیکل بورڈکی تشکیل نیب عدالت کے حکم پرکی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button