پاکستان
شرجیل میمن وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

اسلام آباد: (نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو دبئی سے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو جہاز سے اترتے ہی سیڑھیوں سے گرفتار کیا گیا۔ شرجیل میمن کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔ دبئی سے واپسی پر مکیش چاولہ، فیاض بھٹ، تیمور تالپور اور امداد پتافی بھی شرجیل میمن کے ساتھ تھے۔ چاروں وزرا کی موجودگی میں شرجیل میمن کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصرشاہ نے شرجیل میمن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے