انٹرنیشنل

شدید معاشی دباؤ، لاکھوں اسرائیلی خاندان خیراتی اداروں کے کھانوں پر زندگی گزارنے لگے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
شدید معاشی دباؤ، لاکھوں اسرائیلی خاندان خیراتی اداروں کے کھانوں پر زندگی گزارنے لگے

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025

تل ابیب: غزہ جنگ اور نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے اسرائیلی عوام شدید معاشی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاکھوں اسرائیلی خاندان خیراتی اداروں کے کھانوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن مائیر کوہن نے نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، اور خیراتی اداروں کے سامنے ہزاروں شہریوں کی قطاریں معمول کی بات بن چکی ہیں۔

مائیر کوہن کا کہنا تھا کہ حکومتی غفلت کی وجہ سے کئی اسرائیلیوں کو ایک وقت کا کھانا بھی دستیاب نہیں۔ ایک اسرائیلی خیراتی ادارے کے مطابق، اسرائیل میں ہر تین خاندانوں میں سے ایک انتہائی غربت کی زندگی گزار رہا ہے۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button