انٹرنیشنل
شدید بارشیں اور سیلاب،متعدد گاڑیاں بہہ گئیں ،ْچار افراد کو بچا لیا گیا
ریاض 27 اگست 2017
(رپوٹر سعودیہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی عرب میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں ،ْ چار افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔سعودی عرب کے شہر طائف اور جازان میں سیلابی ریلا کئی گاڑیوں اورکئی افراد کو بہا لیگیا،4افراد کو دریا میں ڈوبنے سے بچالیا گیا۔بارش سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔طائف میں بارش کے ساتھ موسلادھاربارش کیساتھ ڑالہ باری بھی ہوئی،ترجمان محکمہ شہری دفاع نے عوام سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نہ جانے کی اپیل کی ہے۔