اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتی ہیں۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں بڑی اور اہم شخصیات کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اور اس ضمن میں پارٹی کی قیادت کا سب سے بڑا ہدف وہ سیاسی شخصیات ہیں جو اپنے خاندان یا اپنے قریبی افراد کی سیاسی قیادت سے ناراض ہیں۔سندھ میں تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو مرکزی قیادت کی جانب سےپاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے سندھ میں تحریک انصاف کومضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی پہلی کوشش یہ ہے کہ غنویٰ بھٹو کو پارٹی میں شمولیت کے لیے رضا مند کیا جائے جس میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی جونیئر کی تحریک انصاف میں شمولیت اور سیاست میں فعال کرنے میں مدد ملے گی۔ تحریک انصاف کی قیادت سمجھتی ہے کہ سندھ میں بہتر انتخابی نتائج کے لیے بھٹو خاندان کی اہم شخصیات کا پارٹی میں شامل ہونا انتہائی ضروری ہے۔اس ضمن میں پی ٹی ا?ئی کے ایک مرکزی رہنما اور حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اس حوالے سے ا?ئندہ چند روز میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔اس ضمن میں پی ٹی ا?ئی کے ایک مرکزی رہنما اور حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔روزنامہ خبریں کے مطابق اس حوالے سے پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو پارٹی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔تاہم اگر یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوتی ہیں تو پیپلزپارٹی (شہید بھٹو)گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد کیلئے بات چیت کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ا?ئی کے چیئرمین عمران خان کے ا?ئندہ دورہ سندھ کے دوران بہت سی اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتی ہیں۔