شب برات کی بابرکت رات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا
کراچی 11 مئی 2017
(کنٹری بیرو آفس پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ) وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتی کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار شب برات کی بابرکت رات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے کورنگی کے علاقوں میں صبح سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ کورنگی کے عوام نے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ آپ ایسے احکامات جاری کریں جس کی تکمیل بھی ہو اور آپ کی عزت بھی برقرار رہے ۔ کے الیکٹرک کے اس جارحانہ رویہ سے عوام شدید اذیّت میں مبتلا ہے اور حکومت سے نالاں ہے کیونکہ حکومت سندھ کے الیکٹرک کو شب برات اور دوسرے مقدس تہواروں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی پابند نہیں کرسکتی ۔ کورنگی کی عوام کا حکومت سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےالیکٹرک کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے سے روکے ۔