پاکستان

شاہ محمود قریشی کی سراج الحق سے ملاقات ،مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ جا کر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات بل، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی اور چیرمین نیب کے انتخاب پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی غلطی نہیں ہوسکتی، حلف نامے کے الفاظ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تبدیل کیے گئے۔اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ حلف نامے سے متعلق جو معاملہ سامنے آیا اس کی اصلاح تو کرلی گئی لیکن ابھی یہ معاملہ سینیٹ میں آنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ نوبت ہی کیوں آئی، اس کا ذمہ دار کون ہے، اس کا تعین بھی ضروری ہے جس کا سپیکر نے بھی کہا ہے جب کہ شہبازشریف نے خود نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ اس میں ذمہ دار وزیر کو فی الفور فارغ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button