شاہ محمود قریشی اپنےعہدے سے فارغ
اسلام آباد (نیوز وی او سی )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں ترامیم کے لیے حکومتی مسودے کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قانون میں مزید ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق نیب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اہلخانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی کی قیادت نے احتساب قانون کو مسترد کیا تھا اور نئی قانون سازی پر زور دیا تھا۔پی ٹی آئی میں موجود ذرائع نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ مذکورہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شاہ محمود قریشی کی جگہ رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو پارٹی کا نیا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ سندھ کی حکومت عوام کومایوس کرچکی ہے۔ن لیگ سےتنگ عوام تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہےہیں۔تحریک انصاف کے ورکرزکنونشن سےشاہ محمود قریشی نےخطاب کرتےہوئے کہاکہ عمران خان کی مقبولیت بونیرکے جلسے سے دیکھ لو۔تحریک انصاف نے طویل جدوجہد کی ہے۔ انھوں نے دعوی کیاکہ 2018 میں پورے سندھ کانقشہ بدل دیں گے۔شاہ محمود کاکہناتھاکہ 20اکتوبرکوعمرکوٹ میں جلسہ ہوگا۔5نومبرکوگھوٹکی میں جلسہ کریں گے۔انھوں نے دعوی کیاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کرپشن میں ملوث ہے۔سندھ کی حکومت عوام کو مایوس کرچکی ہے۔ن لیگ سے تنگ عوام تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیاسی صورتحال سیاسی زلزلہ ہے۔شاہ محمود کامزیدکہناتھاکہ بلوچستان میں بھی تحریک انصاف آگے بڑھ رہی ہے۔بلوچستان میں سرداروں کی وجہ سےعوام میں مایوسی ہے۔بلوچستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز پی ٹی آئی ہے۔ انھوں نے دعوی کیاکہ ملک بھر کے عوام کی امیدیں تحریک انصاف سے جڑی ہیں۔