انٹرنیشنل

شاہ سلمان نے اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں، رمضان کا آخری عشرہ مکہ میں گزاریں گے

ریاض 17جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے جدہ سے مکہ معظمہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ بیت اللہ کے قریب عبادت الہی میں گذاریں گے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز بدھ کی شام جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچے۔ وہ عید الفطر تک مکہ مکرمہ ہی میں قیام کریں گے اس دوران ان کی جانب سے حرم پاک میں افطاریاں بھی دی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button